کراچی پولیس نے خاتون ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

خاتون ڈاکو کے 3 ساتھی اپنی 2 موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ویب ڈیسک January 26, 2013
پولیس نے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث خاتون ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی نمبر ڈھائی کے مقام پر کارروائی کر کے خاتون ڈاکو کرن عرف کنول کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا تاہم خاتون ڈاکو کے 3 ساتھی اپنی 2 موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔