مقبوضہ کشمیر میں عید میلاد النبیؐ کا جلوس روک دیا گیا متعدد گرفتار

بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سیکیورٹی الرٹ ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا.


APP January 27, 2013
عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں افسپا کی منسوخی کیلیے دبائو بڑھائیں، میر واعظ. فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نیعید میلاد النبی ؐکا روایتی جلوس نکالنے کی کوشش پر ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین فروس احمد شاہ کو6دیگر ساتھیوں سمیت سرینگر کے علاقے آبی گزر سے گرفتار کرلیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بھار ت مقبوضہ علاقے سے کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ منسوخ کر دے تو حریت کانفرنس اس سے مذاکرات پر غور کر ے گی۔

قبل ازیں سرینگر میں عید میلاد النبیؐ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جے ایس ورما کمیشن کی طرف سے افسپا کی منسوخی بارے سفارشات پر عمل درآمد کرنے سے انکار نے پھر بھارت کی دوغلی پالیسی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

8

انھوںنے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ افسپا کی منسوخی بارے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ علی گیلانی نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پرسیکیورٹی کے نام پر لوگوں کی تلاشیوں اور انہیںہراساں کرنیکی شدیدمذمت کی ہے۔ قابض انتظامیہ نے ہفتے کو مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے بخشی ا سٹیڈیم جہاں یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب منعقد ہو نی تھی کے ارد گرد لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلیے بڑی تعداد میںبھارتی فوجی ، پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔سرینگر اور دیگر قصبوں سمیت متعدد مقامات پر بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لیتے رہے۔