- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
شاہ رخ خان کے طیارہ حادثے میں مرنے کی خبر سوشل میڈیا پروائرل
ممبئی: فرانس کی ویب سائٹ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبرجاری کردی جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد افواہ نکلی۔
فرانس کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بیٹی سہانا خان کی سالگرہ منانے کے بعد اپنےذاتی معاونین اوردیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلف اسٹریم کی پرواز جی 550 جیٹ کے ذریعے بزنس میٹنگ کے لیے جارہے تھے کہ ان کا جہاز پیرس کے نواح میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں شاہ رخ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پروائرل
کنگ خان کے مرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ متعدد بھارتی ویب سائٹس نے بھی تصدیق کیے بغیر کنگ خان کے مرنے کی خبر شائع کی لیکن فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو معاملے میں کودنا پڑا اور انہوں نے خبر کو من گھڑت قرار دیدیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔