ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کیلیے درخواست دیدی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

این این آئی  جمعرات 1 جون 2017
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے تاہم درخواست پر ملائیشین حکومت کی جانب سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے، یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں جس پر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔