آسٹریلیا طوفان اور سیلاب سے سیکڑوں گھر تباہ ایک ہلاک

ریاست کوئینز لینڈ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے فوج کو خبردار کردیا گیا


APP January 28, 2013
امریکا میں برف کے شدید طوفان نے شمالی ریاستوں کے بعد مشرق کا رخ کرلیا فوٹو رائٹرز

آسٹریلیا میں شدید طوفان اور سیلاب سے سینکڑوں گھر تباہ جبکہ ایک شخص ہلاک، ایک لاپتہ ہوگیا۔

آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ میں اتوار کو آنے والے شدید طوفان اور سیلاب کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے ہی آرمی کو خبردار کیا گیا تھا۔ کوئینز لینڈ کے میئر ران ڈائن کے مطابق دو سال پہلے بھی اسی طرح کے شدید سیلاب سے شمالی ریاست میں کافی تباہی ہوئی تھی جس میں 35 افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ شدید سیلاب میں ایک 27 سالہ شخص سیلاب کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا ہے۔

3

ادھر امریکا میں برف کے شدید طوفان نے شمالی ریاستوں کے بعد مشرق کا رخ کرلیا ہے اور برف باری کی وجہ سے مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکا میں برف سے لدی سڑکیں اور برف سے ڈھکی گاڑیاں تھکے ہارے ڈرائیورز کیلئے کافی مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔