عدلیہ اور حکومت میں شدید کشیدگی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جون 2017
حکومت مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

حکومت مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو دہشت گرد مافیا قرار دینے پر قوم جسٹس شیخ عظمت سعید کو سلام پیش کرتی ہے۔ جسٹس عظمت نے عوام کے دل کی بات کہہ دی۔ اداروں ،عدلیہ اور حکومت میں شدید تناوٴ اور کشیدگی پیدا ہوچکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ حکومت سسلی مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہے۔ حکومت جب بے وقوف ہوتی ہے تو اسی طرح کی باتیں کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔