مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2017
بھارتی افواج نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی افواج نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے زیریں مندا میں نامعلوم مسلح افراد نے سری نگر جموں شاہراہ سے گزرنے والے بھارتی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 فوجی زخمی ہوگئے۔ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

حملے کے بعد بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سری نگر جموں شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب بھارتی آرمی چیف جنرل پبن راوت اور دیگر اعلیٰ کمانڈرز مقبوضہ کشمیر کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین کی شہادت کے خلاف مکمل ہڑتال

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔