ہماری جدوجہدکسی سیاسی جماعت کیخلاف ہرگز نہیںشاہی سید

نادرا عملے کی ملی بھگت سے ووٹرلسٹوںمیںدھاندلی کی گئی ہے،رہنما اے این پی


Staff Reporter August 01, 2012
نادرا عملے کی ملی بھگت سے ووٹرلسٹوںمیںدھاندلی کی گئی ہے،رہنما اے این پی۔ فوٹو ایکسپریس

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ میں ایک ابھرتی ہوئی سیاسی قوت ہے جس کیلیے ہمارے شہدا نے لاتعداد قربانیاں دی ہیں،ہماری جدوجہدکسی سیاسی گروہ یا جماعت کے خلاف ہر گز نہیں ہے مگر بدقسمتی سے بعض قوتوں کو دن بدن ہماری تنظیمی وسعت اور مقبولیت قطعی طور پر ہضم نہیں ہورہی ہے اوروہ شب و روز سازشوں میں مصروف ہیں۔

مگر ہم انھیں بتا دینا چاہتے ہیںکہ عوامی آواز کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا نظر انداز کرنے یا کسی کے لیے سیاسی راستہ روکنے کا وقت گزر چکا ہے ،باچا خان مرکز سے جاری بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ نادرا عملے کی ملی بھگت سے ووٹر لسٹو ں میں دھاندلی کی گئی ہے، لاکھوں کی تعداد میں ووٹ سندھ سے باہر منتقل کر دیے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہم کراچی کی ووٹنگ لسٹوں میں کی جانے والی بد ترین دھاندلی کا نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے