انٹر ہوم اکنامکس کے نتائج جاری صرف 4 طالبات کا اے ون گریڈ

امینہ اطہر نے پہلی، یسریٰ نے دوسری اور ندا نے تیسری پوزیشن حاصل...


Staff Reporter August 01, 2012
انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ امینہ اطہرجعفری ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ یسریٰ افضال اور تیسری پوزیشن کی حقدار ندا اظہر۔ فوٹو ایکسپریس

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے انٹرسال دوم ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے 2012 کے نتائج جاری کردیے ہیں، بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ گرلزہوم اکنامکس کالج کی طالبہ امینہ اطہر جعفری بنت اطہر جعفری نے کل نمبر 1200 میں سے 1001 نمبروں اور 83.40 فیصد مارکس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی کالج کی یسریٰ افضل بنت افضل حسین نے 989 نمبروں اور 82.41 فیصد مارکس کے ساتھ دوسری اور ندا اظہر بنت سید محمد اظہر نے 961 نمبروں 80 فیصد مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، انٹرہوم اکنامکس کے امتحانات میں کل 271 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 269 نے شرکت کی جس میں سے صرف 4 طالبات نے گریڈ ''اے ون'' میں کامیابی حاصل کی جبکہ 24 امیدواروں نے گریڈ ''اے''، 41 نے گریڈ ''بی''، 54 نے گریڈ ''سی''، 36 نے گریڈ ''ڈی'' اور ایک طالبہ گریڈ ''ای'' میں کامیاب ہوئی۔

امتحانات میں کامیابی کی شرح کا تناسب 59.11 فیصد رہا ہے، سال گذشتہ کے مقابلے میں اس سال کامیابی کا تناسب کم رہا جبکہ اس سال 5 طالبات سالِ گذشتہ کے مقابلے میں امتحانات میں زیادہ شریک رہیں، اس سال رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد 271 ہے جبکہ سال گذشتہ امیدواروں کی تعداد 266 تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے