کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  منگل 6 جون 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 راولپنڈی: کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل کی جانب سے اپنی موکلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایان علی دبئی میں ہیں جہاں ان کی والدہ علیل ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ

عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے اس موقف پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا پہلے کی درخواستوں میں ملزمہ خود بیمارہوتی تھیں اور اب ان کی والدہ بیمار ہوگئی ہیں، ملزمہ کو ہر تاریخ کو پیش ہونا تھا لیکن وہ گزشتہ 12 تاریخوں سے عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہی ہیں۔ عدالت نے ایان علی کو21 جون کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کی سماعت ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔