دیکھتے ہیں تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2017
 نواز شریف  پاناما کیس میں  دوڑ دوڑ کر ہانپ رہے ہیں،چیرمپن پاکستان پیپلزپارٹی : فوٹو:فائل

نواز شریف پاناما کیس میں دوڑ دوڑ کر ہانپ رہے ہیں،چیرمپن پاکستان پیپلزپارٹی : فوٹو:فائل

لاہور: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماضی میں شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں  ہوا مگر اب دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کو دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں ہوا لیکن نواز شریف 5 سال تک قانون کی حکمرانی کا درس دیتے رہے مگر پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی کارروائی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے اور اب  دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے  یا نہیں، نواز شریف  پاناما کیس میں  دوڑ دوڑ کر ہانپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پنجاب میں  میدان مارے گی اس کے لئے کارکن اگلے انتخابات کی تیاری کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔