متحدہ عرب امارات ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق

اے پی پی  جمعرات 8 جون 2017
 تیز رفتاری کے باعث 2 کاریں آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں،لاشیں اسپتال منتقل
فوٹو: فائل

 تیز رفتاری کے باعث 2 کاریں آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں،لاشیں اسپتال منتقل فوٹو: فائل

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثے میں2 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ نے متحدہ عرب مارات کی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ وسطی علاقے میں تیز رفتاری کے باعث 2 کاریںآپس میں بری طرح ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں2 پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک ماراتی شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو قریبی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک گاڑی ٹکرانے کے بعد کئی قلابازیاں کھانے کے بعد الٹ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔