کل سے 48 گھنٹے کیلیے پانی کی فراہمی جزوی طور پر بند رہے گی

شہر یوں سے درخواست ہے کہ وہ اس دوران پانی احتیاط سے استعمال کریں۔


Staff Reporter January 30, 2013
شہر یوں سے درخواست ہے کہ وہ اس دوران پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ فوٹو: فائل

MULTAN: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیے کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر والو کی تنصیب اور مختلف نوعیت کے اہم اور ضروری مر مت طلب کاموں کے سلسلے میں بروز جمعرات مو رخہ31جنوری صبح 9 بجے سے بروز ہفتہ 2 فروری صبح 9 بجے تک 48گھنٹوں کیلیے شہر کراچی کو جزوی طور پر فراہمی متاثر ہوگی۔

متاثرہ علاقوں میں لیاری ٹائون، صدر ٹائون، کیماڑی ٹائون، گلشن اقبال ٹائون،جمشید ٹائون،لیاقت آباد ٹائون، سائٹ ٹائون ، نارتھ ناظم آباد ٹائون،نا ظم آباد ٹائون ،ملیر ٹائون ، شاہ فیصل ٹائون لانڈھی ٹائون،کورنگی ٹائون ،لانڈھی انڈسٹریل ایریا،کورنگی انڈسٹریل ایریا اور بلدیہ ٹائون میں پمپ نمبر 3 سے ملحقہ علاقے شامل ہیں، شہر یوں سے درخواست ہے کہ وہ اس دوران پانی احتیاط سے استعمال کریں۔