انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈی ویلیئرز قیادت کریں گے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 13 جون 2017
ٹی ٹوئنٹی کے قائد ڈو پلیسی بچے کی پیدائش کی وجہ سے وطن واپس جارہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی کے قائد ڈو پلیسی بچے کی پیدائش کی وجہ سے وطن واپس جارہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

 لندن: انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پروٹیزکی قیادت ڈی ویلیئرز کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی قیادت ابراہم ڈی ویلیئرز کریں گے، مختصر ترین فارمیٹ کے مستقل قائد فاف ڈو پلیسی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اسٹیج سے ہی ٹیم کے باہر ہونے کی وجہ سے وطن واپس جا رہے ہیں تاکہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے موقع پر گھر پر موجود ہوں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل واپس لوٹ آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔