جے آئی ٹی میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اسحاق ڈار

وزیر اعظم نے کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے منع کردیا ہے، اسحاق ڈار


ویب ڈیسک June 14, 2017
وزیر اعظم نواز شریف خود جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہورہے ہیں، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے نہ کسی ادارے کو روکا ہے اور نہ روکیں گے جے آئی ٹی میں جلد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے نہ کسی ادارے کو روکا اور نہ روکیں گے، جے آئی ٹی کو ٹرک بھر کے ریکارڈ دیا جا رہا ہے، جے آئی ٹی نے کس دباوٴ میں درخواست دی وہ انہیں نہیں معلوم۔ وہ یقین دلاتے ہیں کہ کسی ادارے کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی، ایف بی آر اور ایس ای سی پی ان کے ماتحت ادارے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اداروں سے جواب مانگا ہے اور وہ اس کا جواب دیں گے۔ دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائےگا۔

جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہورہے ہیں اور انہوں نے کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے منع کردیا ہے۔