ہریتھک کی طرح دکھنے والے اداکار ہرمین بیوجا کو پہچاننا ناممکن

ویب ڈیسک  بدھ 14 جون 2017
 ہرمین بیوجا گزشتہ کئی سالوں سےفلم انڈسٹری سے بھی غائب تھے فوٹو : فائل

ہرمین بیوجا گزشتہ کئی سالوں سےفلم انڈسٹری سے بھی غائب تھے فوٹو : فائل

 ممبئی: ہریتھک روشن کی طرح دکھنے والے بالی وڈ اداکار ہرمین بیوجا کی فلموں سے دوری کے باعث شخصیت ہی بدل گئی جب کہ اداکار نئی تصویر میں کافی موٹے نظر آرہے ہیں۔

ہریتھک روشن کی طرح نظر آنے والے بھارتی اداکار ہرمین بیوجا جنہوں نے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’لو اسٹوری 2050‘‘ سے بالی وڈ میں انٹری دی لیکن ہرمین فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے، اس کے بعد ہرمین بیوجا معروف اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں بھی رہے اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں لیکن دونوں کے درمیان کئی سال تک قربت رہنے کے بعد علیحدگی ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا

ہرمین بیوجا کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے بھی غائب رہے اور اب ان کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا ہے، ہریتھک روشن کی طرح نظر آنے والے ہرمین موٹاپے کے باعث پہچاننے میں بھی نہیں آرہے ہیں، بھارتی میڈیا میں آنے والی تصویر میں اداکار کی نہ صرف سفید داڑھی نظر آرہی ہے بلکہ دیکھا جاسکتا ہے ہرمین کافی موٹے بھی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔