ادارہ نورحق کی زمین پر پارک بنانے کے خلاف حکم امتناع

منصوبے کے تحت مذکورہ ارضی تعلیم کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے گا.


Staff Reporter/staff Reporter January 31, 2013
منصوبے کے تحت مذکورہ ارضی تعلیم کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے گا. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی زمین پر ماڈل پارک کی تعمیر کیلیے طلب کردہ ٹھیکوں پر عمل درآمد روکتے ہوئے مدعا علیہان کو 11فروری کیلیے نوٹس جاری کردیے۔

عدالت میں ادارہ نورحق (جماعت اسلامی) نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رفاع عام سوسائٹی میں 16ہزار مربع گز اراضی 1978میں تعلیمی مقاصد کیلئے لیزپر حاصل کی تھی، منصوبے کے تحت مذکورہ ارضی تعلیم کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے گا اور یہاں تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا جائے،عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیے۔