ڈیل اسٹین نے چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز فائنل کی پیشگوئی کردی

جس انداز میں یہ چیمپئنز کھیل رہے ہیں، اس سے ہمیں اب ایک شاندار فائنل دیکھنے کو ملے گا، فاسٹ بولر


Sports Desk June 17, 2017
جس انداز میں یہ چیمپئنز کھیل رہے ہیں، اس سے ہمیں اب ایک شاندار فائنل دیکھنے کو ملے گا، فاسٹ بولر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز فائنل کی پیشگوئی بھی کردی۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں رینکنگ کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اسٹین نے پاکستان ٹیم کوچیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'جس انداز میں یہ چیمپئنز کھیل رہے ہیں، اس سے ہمیں اب ایک شاندار فائنل دیکھنے کو ملے گا'۔

دوسری جانب بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیل اسٹین نے گرین شرٹس کی فائنل میں حریف سائیڈ کو خبردار کیا کہ اس کو بھی بُرے نتیجے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مقبول خبریں