بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم شہر کیلیے اہم ہےایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

دلچسپی رکھنے والی فرمز سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرائی جائے گی،اجلاس سے خطاب


Staff Reporter August 02, 2012
دلچسپی رکھنے والی فرمز سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرائی جائے گی،اجلاس سے خطاب

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کراچی شہر کی اہم ترین ضرورت ہے جس پر جلد از جلد عملدرآمد کے ذریعے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی نے دائود چورنگی لانڈھی تا نمائش چورنگی اور لکی اسٹار ''یلو لائن'' پر بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں روزانہ 7 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں جبکہ اس مجوزہ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پر عملدرآمد سے فی گھنٹہ ایک سمت میں 13ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

یہ بات انھوں نے بس ریپڈ سسٹم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ فنانس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ سہیل راجپوت، ڈائریکٹر جنرل کراچی ماس ٹرانزٹ سیل رشید مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں