ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان گرفتاراسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد

ملزم بابر ایوب گروپ کا اہم کارندہ اور ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے


Staff Reporter February 01, 2013
ملزم بابر ایوب گروپ کا اہم کارندہ اور ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے فوٹو: اے ایف پی/فائل

پولیس نے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد خرم وارث کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بابر ایوب گروپ کا ٹارگٹ کلر شارع نور جہاں کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب موجود ہے جس پر انھوں نے اپنی نگرانی میں پولیس پارٹی تشکیل دی جس نے مذکورہ مقام پر مقابلے کے بعد ملزم دلاور ولد سجاد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

خرم وارث نے بتایا کہ ملزم بابر ایوب گروپ کا اہم کارندہ اور ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ، پولیس ملزم سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد پولیس نے ڈی ایس پی احمد بیگ کی سربراہی میں سٹی بس ٹرمینل کے قریب چھاپہ مار کر 5 ملزمان سلطان ، صاحب زادہ ، غلام ، عبدالرزاق اور فدا حسین کو گرفتار کر کے 5 ٹی ٹی پستول ، موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، احمد بیگ نے بتایا کہ ملزمان سعید آباد ، موچکو اور بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں ۔