پاناما جے آئی ٹی تیسری کارکردگی رپورٹ 3 روز بعد جمع کرائے گی

آئی این پی  پير 19 جون 2017
واجد ضیا کی زیر صدارت اجلاس میں  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

واجد ضیا کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: جے آئی ٹی اپنی تیسری کارکردگی 3 روز بعد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے کام مزید تیز کردیا، واجد ضیا کی زیر صدارت اجلاس میں  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے تیسری کارکردگی رپورٹ کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے جو 3 روز بعد سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیگی۔ ادھر جے آئی ٹی کے ارکان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔