ساہیوال: 5سالہ ایان کے قتل کا ڈراپ سین، سفاک خالہ اور اس کا آشنا گرفتار

بشریٰ اور اس کے آشنا نے بچے کے سر پر اسٹیل کا چمچہ مارا، پھر اسے زمین پر پٹخ کر تشدد کرتے رہے


ویب ڈیسک October 02, 2026

 

ساہیوال میں پولیس غلہ منڈی نے تین ماہ 13 روز بعد پانچ سالہ ایان کے قتل کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایان کو 17 جون کو قتل کیا گیا تھا، جس کی لاش 20 جون کو نائن ایل نہر، ڈیرہ رحیم کے علاقے سے ملی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق پانچ ماہ قبل بچے کی خالہ بشریٰ اسے اپنے ساتھ ساہیوال لے آئی تھی۔ بشریٰ اور اس کے آشنا نے بچے کے سر پر اسٹیل کا چمچہ مارا، پھر اسے زمین پر پٹخ کر تشدد کرتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش ویو ہوٹل کے قریب نائن ایل نہر میں پھینک دی گئی تھی۔ پانچ سالہ ایان کے قتل کے الزام میں اس کی خالہ بشریٰ اور اس کا آشنا گرفتار کرلیے گئے ہیں۔