پاناما جے آئی ٹی کا عید کی چھٹیوں میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

آن لائن  منگل 20 جون 2017
عدالت نے جے آئی ٹی کو60 دن کا وقت دے رکھا ہے اور قرار دیا ہے کہ اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔فوٹو؛ فائل

عدالت نے جے آئی ٹی کو60 دن کا وقت دے رکھا ہے اور قرار دیا ہے کہ اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد:  پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے عید کی چھٹیوں میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق7 جولائی سے قبل اپنا کام مکمل کرلے گی۔ واضح رہے کہ عدالت نے جے آئی ٹی کو60 دن کا وقت دے رکھا ہے اور قرار دیا ہے کہ اس میں توسیع نہیں کی جائے گی، اسی وجہ سے جے آئی ٹی کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ عید کی چھٹیاں نہیں کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔