کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

ہلکی بوندا باندی سے شہرکا موسم خوشگوارہوگیا ہے


ویب ڈیسک June 20, 2017
شہرقائد میں صبح سے ہی بادلوں اورسورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے: فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شہرقائد میں صبح سے ہی بادلوں اورسورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اوراس دوران کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی ہے، جس کے باعث شہرکا موسم خوشگوارہوگیا ہے۔ شہرکے جن علاقوں میں بوندا نابدی ہوئی ان میں شارع فیصل، ائیرپورٹ، پی ای سی ایچ ایس، ملیر سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب ہلکی بارش کی وجہ سے سڑکوں پرپھسلن ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کومعمولی نوعیت کے حادثات پیش آئے۔