خیبرپختونخواہ سے بڑی مقدارمیں اسلحہ و بارود برآمد

کارروائی میں ہتھیاروں اورگولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 22, 2017
برآمد ہونے والے اسلحہ میں سب مشین گنیں اوردیسی ساختہ بم بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

لاہور: ایف سی نے خیبرپختونخوا میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں اکاخیل، گلی خیل اور غائبی نوکیا میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، جس میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور میں ایف سی کے سرچ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی، برآمد ہونے والے اسلحہ میں سب مشین گنیں اور دیسی ساختہ بم بھی شامل ہیں۔