ووٹرلسٹوں کے تصدیقی عمل میں فوج کوشامل نہیں کیاگیا

اسلام آباد میں مرکزی الیکشن کمیشن کے دفترکے با ہر دھرنا دیں گے، اپوزیشن رہنما.


Staff Reporter February 02, 2013
اسلام آباد میں مرکزی الیکشن کمیشن کے دفترکے با ہر دھرنا دیں گے، اپوزیشن رہنما. فوٹو: فائل

اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری قتل و غارت گری جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے ہے، شہر میں قیام امن کے لیے شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری ناگزیر ہے۔

ووٹرلسٹوںکی تصدیق کے عمل میں فوج کو شامل نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں مرکزی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا ، شہر کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، چیف الیکشن کمشنر تصدیقی عمل میں فوج کو شامل کرنے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو کرائی جانے والی یقین دہانی پرعمل کریں۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے عمل میں فوج کی عدم شمولیت کے خلاف منائے جانے والے یوم سیاہ کے سلسلے میں مسجد خضریٰ سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا ، احتجاجی ریلی سے محمد حسین محنتی، سلیم ضیاء، حفیظ الدین،محفوظ یارخان،عبدالحمید شیرانی، بشارت مرزا، سکندر خان یوسفزئی،گلزار سومرو اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقبول خبریں