ایف بی آر کے ای ایس سی سے 2ارب روپے وصول کرے عدالت عالیہ

جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل بنچ نے طرفین کے وکلا کے دلائل کی سماعت کے بعد حکم جاری کیا۔


Staff Reporter/staff Reporter February 02, 2013
جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل بنچ نے طرفین کے وکلا کے دلائل کی سماعت کے بعد حکم جاری کیا ۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے خلاف کے ای ایس سی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ کے ای ایس سی سے وہ 2ارب روپے وصول کرنے کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں جو کے ای ایس سی نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں صارفین سے وصول کیے ہیں۔

لیکن سرکاری خزانے میں منتقل نہیں کیے،جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل بنچ نے طرفین کے وکلا کے دلائل کی سماعت کے بعد حکم جاری کیا ۔