اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال نے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

جامعہ کراچی کےسابق رجسٹراراورشعبہ کیمیاء کےسینئرپروفیسرڈاکٹرفہیم الدین کواردویونیورسٹی کا نیا رجسٹرار مقرر کردیاہے۔


Staff Reporter February 02, 2013
جامعہ کراچی کےسابق رجسٹراراورشعبہ کیمیاء کےسینئرپروفیسرڈاکٹرفہیم الدین کواردویونیورسٹی کا نیا رجسٹرار مقرر کردیاہے۔ فوٹو: فائل

LONDON: وفاقی اردویونیورسٹی میں نئے وائس چانسلرکے تقررکے بعد تبدیلیوں کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے اورجمعہ کوشیخ الجامعہ کے عہدے کاچارج سنبھالنے کے فوری بعد انھوں نے اپناسب سے پہلاحکم نامہ جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرارکوتبدیل کردیا اورپروفیسرڈاکٹرقمرالحق کی جگہ جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار اورشعبہ کیمیاء کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کواردویونیورسٹی کا نیا رجسٹرار مقرر کردیاہے۔

ڈاکٹرظفراقبال نے یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ چیئرکے قیام اورملازمین کی رہائشی کالونی کی زمین کے حصول کیلیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ۔