اردویونیورسٹی ڈاکٹرسلیمان ڈی محمد سینئر ترین ڈین ہوگئے

ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کے30سے زائد مقالہ جات ملکی وبین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔


Staff Reporter February 02, 2013
ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی اردویونیورسٹی میں رئیس کلیہ علوم ڈاکٹر جمال حیدرکے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت ومعاشیات پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد یونیورسٹی کے سینئر ترین ڈین ہوگئے ہیں.

جبکہ پروفیسر ڈاکٹرعارف زبیرکورئیس کلیہ سائنس مقرر کیاگیاہے، ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کے30سے زائد مقالہ جات ملکی وبین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔