کراچی سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پرفائرنگ سے 4 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 23 جون 2017
فائرنگ کے بعد حملہ آور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فوٹو : فائل

فائرنگ کے بعد حملہ آور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فوٹو : فائل

کراچی: سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جب کہ جائے وقوعہ سے 13 خول ملے ہیں۔

دوسری جانب ایس پی سائٹ آصف احمد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ افطارکے وقت پیش آیا، پولیس اہلکار افطار کے لیے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ ملزمان نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چاروں پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔