گوجرانوالا میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا 

گرفتار دہشت گرد عید کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک June 23, 2017
دہشت گرد عید کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سی ٹی ڈی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سی ٹی ڈی نے گوجرانوالا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالا میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے شہر میں عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد عید کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ ان کی شناخت سمیع اللہ، یوسف طارق اور منشور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، کولر بم، پائپ بم سمیت دو ریمورٹ کنڑول ڈیٹونیٹر اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے جب کہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔