- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
مسجد الحرام کو نشانہ بنانے والا دہشت گرد منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، عرب میڈیا
مکہ المکرمہ: سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان منصور الترکی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد الحرام کی سیکیورٹی کو گزند پہنچانے والا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقام مقدس کو نقصان پہنچانے کی غرض سے تیار منصوبہ دراصل تین مختلف مقامات پر موجود دہشت گرد گروپوں نے تشکیل دیا تھا۔ ان میں ایک گروپ جدہ گورنری جبکہ دو مکہ المکرمہ میں موجود تھے۔ دہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے کے لئے سعودی سیکیورٹی اداروں نے پہلی کارروائی مکہ کی العسیلہ کالونی میں کی جبکہ دوسرا آپریشن مسجد الحرام کے نواح میں اجیاد المصافی نامی کالونی میں کیا گیا۔
اجیاد کالونی کے ایک مکان میں چھپے ایک خودکش بمبار نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائر کھول دیا جب اہلکاروں نے اسے وارننگ دی کہ وہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے سپرد کر دے کیونکہ اس کا محاصرہ کر لیا گیا ہے، تاہم اس نے یہ حکم ماننے سے انکار کیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
اس واقعے میں 6 زائرین اور 5 سیکیورٹی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے۔ سیکیورٹی فورس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔