یوم آزادی پرقومی ترانے کوجدید اورمنفرد اندازمیں پیش کرنے کا فیصلہ

قومی ترانے کو منفرد انداز میں پیش کرنے کیلئے مشہورموسیقاروں اور فلم میکرزکو تجاویزدینے کا کہا گیا ہے


ویب ڈیسک June 24, 2017
جدید قومی ترانے کا ٹاسک پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹرجمال شاہ کودے دیا گیا ہے: فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے رواں برس یوم آزادی پر قومی ترانے کو جدید اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانے کو جدید اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا ٹاسک پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جمال شاہ کو دیا ہے۔

جمال شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ترانے کو جدید انداز میں عالمی معیار کے مطابق ایک نئی صورت دی جائے گی جبکہ قومی ترانے کو منفرد انداز میں پیش کرنے کے لئے مشہور موسیقاروں اور فلم میکرز کو بھی تجاویز دینے کا کہا گیا ہے۔