نارووال نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

مرنے والے بچوں کی عمریں 6 سے 8 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک June 24, 2017
مرنے والے بچوں میں 2 بھائی اور 2 بہن بھائی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: تحصیل ظفر وال میں نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کرجاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارووال کی تحصیل ظفروال میں چہورگاؤں کے قریب 4 کم سن بچے نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیواہلکاروں کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کی عمریں 6 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں میں سے 2 بھائی اور 2 بہن بھائی تھے جن کی شناخت شہزاد، افضال، مریم اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔