ملازمین کے مسائل جلد حل کر دیے جائیں گے حیسکو چیف

ملازمین کے مسائل جلد حل کر دیے جائیں گے، حیسکو چیف


Numainda Express August 02, 2012
ملازمین کے مسائل جلد حل کر دیے جائیں گے، حیسکو چیف

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی نے کہا ہے کہ ملازمین کوبونس، پروموشن اور میڈیکل سہولت کی بحالی سمیت دیگر مسائل جلد حل کر دیے جائینگے

جبکہ65 ملازمین کے پروموشن آرڈر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنا ان کی ذمے داری ہے۔ میڈیکل سہولت بحال کرکے حیسکو نے پینلز اسپتالوں کے بقایاجات بھی ادا کر دیے ہیں۔