- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
امریکا نے کشمیری حریت پسند رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کشمیر میں تحریک آزادی کے لئے بھارتی افواج سے برسر پیکار تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سید صلاح الدین کا اصل نام یوسف شاہ ہے اور حزب المجاہدین کشمیر میں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق صلاح الدین نے مقبوضہ وادی میں خودکش بمبار بھیجنے اور اسے بھارتی فوج کا قبرستان بنانے کا اعلان کیا تھا اور وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں رکاوٹ ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کے دورے پر ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، سید صلاح الدین
پابندی کے باعث امریکی شہری صلاح الدین کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار یا مالی لین دین نہیں کرسکیں گے اور امریکا میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سےان لوگوں کوعالمی دہشتگرد قراردیا جاتا ہے جو امریکی شہریوں، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی یا معیشت کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں میں ملوث ہوں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔