وزیراعظم راجاپرویز اشرف رواں ماہ پاکستان اسٹیل کادورہ کریں گے

وزیراعظم راجاپرویز اشرف رواںماہ پاکستان اسٹیل کادورہ کریںگے


Business Reporter August 02, 2012
وزیراعظم راجاپرویز اشرف رواںماہ پاکستان اسٹیل کادورہ کریںگے فائل فوٹو

KARACHI: وزیراعظم راجاپرویز اشرف رواںماہ پاکستان اسٹیل ملزکادورہ کریںگے اور ملازمین کیلیے ریلیف، پاکستان اسٹیل کیلیے بیل آئوٹ پیکیج کا باضابطہ اعلان کریںگے۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم نے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ اورسی بی اے کو جلداز جلد پاکستان اسٹیل کے دورے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاکستان اسٹیل کواس وقت یومیہ5کروڑروپے خسارے کا سامنا ہے، 17ہزارافراد کوروزگار فراہم کرنے والی پاکستان اسٹیل کومنافع بخش بنانے کیلیے چیئرمین میجر جنرل محمد جاویدنے نیابزنس پلان تیار کر لیا ہے، پاکستان اسٹیل کا بنیادی مسئلہ خام مال کی عدم دستیابی ہے جس کیلیے بیل آئوٹ پیکج میںمنظور کردہ رقم کی یکمشت ادائیگی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے