بزنس ایکسپریس دوبارہ چلا دی گئی

ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپنی ریلوے کی کروڑوں روپے کی تا حال مقروض ہے۔


Staff Reporter/staff Reporter February 04, 2013
ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپنی ریلوے کی کروڑوں روپے کی تا حال مقروض ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

محکمہ ریلوے اور پرائیوٹ کمپنی فور برادرز کے اشتراک چلائی جانے والی بزنس ایکسپریس سروس چند روز معطل رہنے کے بعد نئی بوگیوں کے ساتھ دوبارہ چلا دی گئی ، ٹرین سروس پرائیویٹ پارٹنر کی سفارش پر معطل کی گئی تھی ۔

محکمہ ریلوے اور پرائیویٹ کمپنی فور برادرز کے اشتراک سے کراچی تا لاہور تک چلائی جانے والی بزنس ایکسپریس چند روز معطل رہنے کے بعد عوام کی سہولت کے لیے دوبارہ چلا دی گئی ہے تاہم دوبارہ چلائی جانے والی بزنس ٹرین میںچین سے خریدی جانے والی نئی بوگیاں لگائی گئی ہیں جس میں مسافروں کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپنی ریلوے کی کروڑوں روپے کی تا حال مقروض ہے۔