سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر سامان کی خریداری

آئی جی سندھ کی نگرانی میں مالی سال کے اختتام سے قبل سامان خریدا گیا


Staff Reporter July 04, 2017
نگرانی کا مقصد مبینہ کرپشن کوروکنااور فنڈزکا درست استعمال کرنا ہے فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی نگرانی میں سیپرا قوانین اور ٹینڈرز کے ذریعے مالی سال 2016-17 کے اختتام سے قبل سندھ پولیس کے لیے بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کی مشینری اور دیگر سامان خریدا گیا۔

سامان کی خریداری شفاف طریقے سے کی گئی جسے ایک بااختیارکمیٹی نے سرانجام دیا جبکہ آئی جی خود تمام عمل کی نگرانی کرتے رہے،اعدادوشمارکے مطابق پولیس کیلیے 1150 کمپیوٹرز خریدے گئے، ذرائع کا کہناہے کہ خریدے جانے والے کمپیوٹرز ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے علاوہ تھانوں کی سطح پر بھی مہیا کیے جائیں گے اور ان کے ساتھ بائیو میٹرک ڈیوائس بھی نصب کی جائے گی تاکہ گرفتار ملزمان کی فوری معلومات حاصل کی جاسکے ۔

دیگرسامان میں 220 اسپلیٹ ایئرکنڈیشن ، 115 فوٹو کاپی مشین ، 749 پیڈسٹل فین ، 26 ڈیپ فریز ، 37 ریفریجریٹرز ، 103 الیکٹرک واٹر کولر ، 114 میٹل ڈیڈیکٹرز ،56 ایل ای ڈی ٹی وی جس میں43 انچ کی 30 جبکہ 32 انچ 26 ایل ای ڈی شامل ہیں، ایس ایس یوکے لیے 29 واک تھروگیٹس ،300 واکی ٹاکی ، ریپڈ رسپانس فورس سندھ ( آر آر ایف) کے لیے 2 فلور مکسر (آٹا گوندنے والی مشین) ، پولیس ٹریننگ سینٹرز کے لیے 2 آٹو میٹک روٹی پکانے والا پلانٹ ، 46 ویڈیو کیمرے ، 72 ڈیجیٹل کیمرے (جو کہ انویسٹی گیشن پولیس کو دیے جائیں گے۔