مطالبات منظور گڈز ٹرانسپورٹرز کی 5 روز سے جاری ہڑتال ختم

ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ تھا کہ شپنگ کمپنیوں کی جانب سے ٹرمینلز پر کنٹینرز کے لوڈنگ، ان لوڈنگ چارجز نہ وصول کئے جائیں۔


Staff Reporter February 06, 2013
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد نیٹی جیٹی پل پرسیکڑوں کنٹینروں کے بیک وقت آمد سے پل پر ٹریفک جام ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

FAISALABAD: گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات منظور ہونے کے بعد کراچی پورٹ پر5 روز سے جاری ہڑتال ختم کردی اور بندرگاہ پر درآمدات وبرآمدات کیلیے سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ تھا کہ شپنگ کمپنیوں کی جانب سے ٹرمینلز پر کنٹینرز کے لوڈنگ، ان لوڈنگ چارجز ٹرانسپورٹرز سے وصول نہ کیے جائیں بلکہ درآمد کنندگان وبرآمدکنندگان یا کلیئرنگ ایجنٹس سے وصول کیے جائیں، ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن (کے پی ٹی) کے جنرل سیکریٹری مدد خان نیازی نے بتایا کہ ہمارا اصولی مطالبہ مان لیا گیا،جس کے بعد ہم نے ہڑتال ختم کردی ۔