تعلیم کی فراہمی سے طالبات ملک کی خدمت کریں گی آصف حسنین

سڑکوں پر موجود برساتی پانی کی نکاسی جلد از جلدممکن بنائی جائے، ایڈمنسٹریٹر اورنگی.


Staff Reporter February 06, 2013
آصف حسنین لانڈھی میں گورنمنٹ اسکول کے اضافی کمروں کی تعمیر پر تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا ہے کہ طالبات کی صلاحیتوں کواجاگر کرنا اور ان کو ملک کے بہتر مستقبل کے لیے تیار کرنا خوش آئند کام ہے۔

یہ بچیاں اس ملک کامستقبل ہیں، جتنی بہتر ان کو تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی اتنا ہی بہتر یہ ملک و قوم کی خدمت کریں گی، ان خیالات کااظہار انھوں نے رکن صوبائی اسمبلی خالد احمد اور ایڈمنسٹریٹر لانڈھی ٹائون عبدالراشد خان کے ہمراہ لانڈھی 36/Bمیں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میںایم پی اے فنڈ سے8اضافی کمروں کی تعمیر کے افتتاح کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ لانڈھی کورنگی میںٹیلنٹ کی کمی نہیں،خالد احمد نے کہا کہ ایم کیوایم قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر''تعلیم سب کے لیے''کے منشور کے تحت کام کررہی ہے۔

4

رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ ٹائون میں برساتی پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انھوں نے ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں سیوریج فلو کی درستگی اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

ایڈمنسٹریٹر اورنگی قمر شیخ نے کہا ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کے لیے افسران و عملہ تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکرپانی کی نکاسی کو جلد ممکن بنائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے برسات کے بعد ٹاؤن میں جاری پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، انھوں نے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود برساتی پانی کی نکاسی کو جلد از جلدممکن بنایا جائے۔