ریس کورس ڈائریکٹر ایوان اقبال کے گھر ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی

15 پر کال کے باوجود پولیس کے لیٹ پہنچنے پر ڈائریکٹرانجم وحید اور اہلخانہ کا شدید احتجاج


Numainda Express February 06, 2013
میکلوڈ روڈ پر کرنل(ر) کی دکان سے 20لاکھ کا سامان لوٹ لیا گیا،8 گاڑیاں،موٹر سائیکلیں چوری. فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،قیمتی سامان،گاڑیوں اورموٹر سائیکلوںسے محروم ہوگئے۔

ریس کورس کے علاقے چائنہ چوک کے قریب ایوان اقبال کے ڈائریکٹرانجم وحید کے گھر سے ڈاکو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ون فائیو کال نشر ہونے کے باوجود لیٹ پہنچی جس پر متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

6

میکلوڈ روڈ پر واقع کرنل ریٹائرڈ ملک عارف کی دکان سے 20لاکھ مالیت کا سامان،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے رہا ئشی فرقان حیدر کے گھر سے مسلح عورت اور اسکے ساتھی مرد ڈاکو نے اہل خانہ کویر غمال بنا کر 3 لاکھ مالیت کے زیورات ،نقدی اور دیگر اشیاء،شاد باغ ملک پا رک میں یو سف بٹ کی فیملی سے 3 لاکھ مالیت ،ستو کتلہ یو ای ٹی سو سا ئٹی میں عرفان اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ مالیت کے زیورات ،نقدی ،پیر کا لونی والٹن روڈ پر شاہد کی دکان سے 2لاکھ 20ہزار کا سامان، لیا قت آبادلنک روڈ پر شوز کی دکان سے 50ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔

ڈیفنس فیز ون میں افضل کے گھر سے 9لاکھ مالیت کا سامان ،مناواں،جو ہر ٹاون،شاد مان اورنو لکھا سے گا ڑیاں جبکہ شا ہدرہ، ریس کورس، مزنگ اور مناواں سے مو ٹر سا ئیکلیں چوری ہوگئیں۔