رکن اسمبلی کامران فاروق پر فرد جرم عائد

ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج ہے


Staff Reporter July 12, 2017
ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج ہے۔ فوٹو: فائل

سیشن عدالت نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروق پر فرد جرم عائد کردی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

عدالت نے ملزم کے انکار کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے گواہان اور تفتیشی افسر کوطلب کرلیا، ملزم کو 2016 میں رینجرز نے 90 روز کی تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا، ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی ملزم کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ زیر التوا ہے۔