کیا ارجن کپور شادی کرنے جارہے ہیں ؟

ویب ڈیسک  بدھ 12 جولائی 2017
ہاں بالکل، 28 جولائی میری شادی کی تاریخ ہے، ارجن کپور - فوٹو: فائل

ہاں بالکل، 28 جولائی میری شادی کی تاریخ ہے، ارجن کپور - فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھتیجے ارجن کپور شادی کرنے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں 38 سال سے اداکاری کے جوہر دکھانے والے انیل کپور نے اپنی نئی فلم ’مبارکاں‘ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم میں شادی کی تھیم ان کے بھتیجے ارجن کپور کی وجہ سے رکھی گئی ہے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ شادی کرلے اور اب وہ ہمارے خاندان کے نوجوانوں میں شادی کرنے والے پہلے شخص ہوں گے، جب کہ ہم اس کی شادی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ میں 38 سال گزارنا آسان کام نہیں، انیل کپور

ارجن کپور نے اپنے چچا کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ، ہاں بالکل، 28 جولائی میری شادی کی تاریخ ہے، آپ سب اپنے قریبی سینما گھروں میں جاکر میری شادی میں شرکت کرسکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ارجن کپور کا سری دیوی کو سوتیلی ماں ماننے سے بھی انکار

واضح رہے انیل کپور اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ پہلی بار فلم ’مبارکاں‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو 28 جولائی کو ریلیز ہوگی جس میں ارجن کپور ڈبل رول میں نظر آئیں گے اور فلم میں ان کی 2 شادیاں بھی ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔