سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

وزارت پٹرولیم بدنیتی پر مبنی فیصلوں سے ملک کو تاریک دور میں دھکیل رہی ہے۔


Khususi Reporter February 07, 2013
صوبہ پنجاب کیساتھ ایک منصوبے کے تحت زیادتی کی جا رہی ہے، سی این جی ایسوسی ایشن۔ فوٹو : فائل

MOSCOW: چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے قدرتی گیس کی قیمت میں 10 روپے فی یونٹ تک اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام اور صنعت کااستحصال ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزارت پٹرولیم بدنیتی پر مبنی فیصلوں سے ملک کو تاریک دور میں دھکیل رہی ہے۔ صوبہ پنجاب سے ایک منصوبہ کے تحت زیادتی کی جا رہی ہے غیاث عبداللہ پراچہ نے یہاں جارہی ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سی این جی مالکان اور گیس کمپنیوں کے مابین معاہدے کے مطابق ملک بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو سارا سال گیس فراہم کرنے کی پابند ہے جس پر عمل درامد نہیں ہو رہا ہے بلکہ عدالت سے ریلیف لینے والے سی این جی مالکان کے خلاف بھی کاروائیاںکر کے قانون شکنی کی مثال قائم کی جا رہی ہے جبکہ ریلیف لینے والی صنعتوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی جو دہرا معیار ہے۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ وزارت پٹرولیم کی سازشوں کے سبب ملک کا مستقبل غیر محفوظ،عوام کی زندگی عذاب جبکہ سی این جی مالکان کو اربوں کا نقصان ہوا ہے جس کا فوری ازالہ کیا جائے سی این جی شعبہ کے پاس گیس کا متبادل نہیں جبکہ دیگر تمام شعبوں کے پاس متبادل ہے اسکے باوجود ہمیں دیوالیہ کیا جا رہا ہے۔ فیکٹریاں کو تو بجلی فراہم کی جا رہی ہے مگر کروڑوں عوام کو ریلیف دینے والے شعبہ کو توانائی سے محروم رکھ کر تباہ کیا جا رہا ہے اور حالت یہ ہو گئی ہے کہ اکثر مالکان کرایہ اور تنخواہیں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ملک میں گیس کی کمی نہیں، مصنوعی بحران کو مقاصد کے حصول کے لئے ہوا دی جا رہی ہے۔



ہم اس سلسلہ میں ارباب اختیار سے ہر فورم پر عوام کی موجودگی میں مزاکرہ کرنے کو تیار ہیں۔ گیس کی چوری میں ہر سال اضافہ اور ملوث افسران کو ترقیاں دی جا رہی ہیں جبکہ چوری کے نقصانات عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں۔سات فیصد سے کم گیس استعمال کرنے والے شعبہ کو اربوں ڈالر کی کرپشن کی راہ ہموار کرنے کے لئے قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے۔

سی این جی سٹیشنوں کی اکثریت کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین کو بھی گیس نہیں دی جا ری ہے جو خاموشی سے ان شعبوں کو دی جا رہی ہے جو حکمران جماعت کو الیکشن فنڈکے نام پر بھاری بزرانے دی چکے ہیں۔ غیاث پراچہ نے صدر اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیں اور متعلقہ محکموں کو غیر قانونی اقدامات سے باز رہنے کا ہدایت کریں۔

مقبول خبریں