شہر سے101ملزمان گرفتار اسموک بم اسلحہ ومنشیات برآمد

95 چھاپہ مار کارروائیوںمیں25 اقسام کے ہتھیار بر آمد ہوئے،ترجمان پولیس.


Staff Reporter February 07, 2013
95 چھاپہ مار کارروائیوںمیں25 اقسام کے ہتھیار بر آمد ہوئے،ترجمان پولیس. فوٹو : فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے101ملزمان کو گرفتار کر کے ایک اسموک بم، اسلحہ ، موٹر سائیکلیں ، موبائل فون اور منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 95 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران101 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے25 مختلف اقسام کے ہتھیار بر آمد کر لیے ہیں، ترجمان کراچی پولیس ایس ایس پی عمران شوکت کے مطابق گرفتار ملزمان میں9 اشتہاری اور54 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں،انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لیس مقابلے بھی ہوئے ہیں، ویسٹ زون پولیس نے36 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں9 مفرور ملزمان شامل ہیں۔



ملزمان کے قبضے سیایک کلاشنکوف ،ایک اسموک بم،14پستول، 67 رائونڈ ، 1280گرام چرس، 4 موبائل فون اور6 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ایسٹ زون پولیس نے54 ملزمان کو گرفتار کیا، محمود آباد پولیس نے چینیسر گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم عبد المقید خان کو گرفتار کرلیا، کلری پولیس نے ماڑی پور روڈ سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔