جعلی فہرستوں سے انتخابی عمل مشکوک ہوجائیگاجماعت اسلامی

فہرستوں کی تیاری میں فوج کو شامل نہ کرکے عدالتی حکم عدولی کی گئی، نسیم صدیقی


Staff Reporter February 07, 2013
لیاقت بلوچ عوامی مارچ سے خطاب کریں گے، شہریوں سے مارچ میں شرکت کی اپیل. فوٹو: فائل

ووٹر لسٹوں کے تصدیقی عمل میں فوج کو شامل نہ کرنے اور دیگر بے قاعدگیوں کے خلاف مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے تحت اتوار 10 فروری کو سہ پہر تین بجے نمائش چورنگی تا تبت سینٹر ایک عوامی مارچ نکالا جائے گا۔

عوامی مارچ سے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے ،جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں سابقہ غلطیوں کو دہرایا گیا تو پورا انتخابی عمل مشکوک ہوجائے گا ،انتخابی فہرستوں کی تیاری میں فوج کو شامل نہ کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

2

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دیے جانیوالے دھرنے کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ فوج کو تصدیقی عمل میں شامل کیا جائیگا اس یقین دہانی پر عمل نہیں کیا گیا،الیکشن کمیشن نے ہماری باتوں پرکان نہیں دھرے اور اب معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ شفاف انتخابی فہرستوں کے حوالے سے شکوک و شہبات جنم لے رہے ہیں،انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں عوامی مارچ میں شریک ہوں۔