محکمہ تعلیم گلبرگ ٹائون کا دفتر خالی کردیا گیا لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ

دفتر کریم آباد منتقل،اے ڈی او تعلیم نےعمارت لینڈمافیاکے رحم کرم پرچھوڑدی،توجہ نہیں تھی اب معاملے کودیکھیں گے،علی اکبر۔


Safdar Rizvi February 07, 2013
سہراب گوٹھ سگنل کے قریب قائم محکمہ تعلیم گلبرگ ٹائون کی عمارت جو خالی کر دی گئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

صوبائی محکمہ تعلیم کے گلبرگ ٹائون کے عملے نے منیبہ گورنمنٹ اسکول اورماڈل انگلش گرامر اسکول کی طرز پر اپنے دفترکی عمارت بھی خالی کردی ہے۔

محکمہ تعلیم گلبرگ ٹائون کی یہ عمارت گزشتہ کئی ماہ سے خالی پڑی ہے جس پرلینڈ مافیا اور علاقہ پولیس کی جانب سے قبضے کا امکان ہے اورقبضے کی صورت میں محکمہ تعلیم کروڑوں روپے کی اس عمارت سے بھی محروم ہو جائیگا یہ عمارت منیبہ گورنمنٹ اسکول کو لینڈ مافیا کے حوالے کرنے سے قبل اور فیڈرل بی ایریا کے ماڈل انگلش گرامر اسکول کوخالی کیے جانے کے کچھ ہی عرصے بعد خالی کردی گئی تھی۔

محکمہ تعلیم گلبرگ ٹائون کے دفترکوکریم آباد میں قائم ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کے دیگردفاترکے ساتھ منتقل کردیا گیا ہے یاد رہے کہ ماضی میں یہ عمارت فیڈرل بی ایریا میں علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز اسکول میں تھی تاہم سابق شہری حکومت کے دور میں جب سہراب گوٹھ سگنل پر پل تعمیرکے جانے کے منصوبے میں علامہ اقبال گورنمنٹ اسکول کے میدان سے سڑک نکالی گئی تویہ عمارت اسکول کے احاطے سے باہرہوگئی تھی تاہم شہری حکومت نے اپنے منصوبے میں اس عمارت کوموجود رکھتے ہوئے اسے ٹوٹنے سے بچالیا تھا اورگلبرگ ٹائون کے محکمہ تعلیم کا دفتر اسی عمارت میں قائم رہا۔

 

9

تاہم گلبرگ ٹائون کے سابق سپرنٹنڈنٹ اورمنیبہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر بابر اقبال کے والد اقبال کنڈی نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے اس دفترکوکریم آباد منتقل کردیا اور عمارت خالی کردی یاد رہے کہ اس وقت اے ڈی او تعلیم گلبرگ ٹائون کااضافی چارج محکمہ تعلیم کے افسرجبارڈایوکے پاس تھایہ عمارت اسی وقت سے خالی ہے اور منیبہ اسکول لینڈ مافیاکے حوالے کرنے والے موجودہ اے ڈی او تعلیم علی اکبرشیخ نے بھی اس عمارت کوپولیس اور لینڈمافیاکے رحم کرم پر چھوڑ رکھاہے۔

عمارت کے مرکزی دروازے پرتالے ڈال دیے گئے ہیں جبکہ جرائم پیشہ افرادکی جانب سے عمارت سے کھڑکی دروازے نکالے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ''ایکسپریس'' نے جب عمارت خالی کیے جانے کے معاملے پر اے ڈی اوگلبرگ ٹائون علی اکبرشیخ سے رابطہ کیا تو ان کاکہنا تھا کہ میری توجہ نہیں تھی اب معاملے کودیکھیں گے۔

مقبول خبریں