غلام قادر تھیبو کراچی پولیس چیف تعینات

ویب ڈیسک  پير 17 جولائی 2017
مشتاق مہر کو اے آئی جی ٹریفک پولیس تعینات کیا گیا ہے ، فوٹو:فائل

مشتاق مہر کو اے آئی جی ٹریفک پولیس تعینات کیا گیا ہے ، فوٹو:فائل

 کراچی: غلام قادر تھیبو کو مشتاق مہر کی جگہ کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا ہے کہ جب کہ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس میں تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں جس کے تحت ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کی جگہ غلام قادر تھیبو کو کراچی پولیس چیف جب کہ مشتاق مہر کو اے آئی جی ٹریفک پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔

خادم حسین بھٹی کو اے آئی جی سندھ پولیس ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور انسپیکشن، سردار عبدالمجید کو آفتاب احمد خان کی جگہ اے آئی جی سندھ جب کہ آفتاب احمد خان کو اے آئی جی سندھ پولیس کرائم برانچ تعینات کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔