لندن کے میٹرو اسٹیشن پر حجاب پہنے مسلم خاتون پر تشدد

آن لائن  بدھ 19 جولائی 2017
انیسوکی دوست بھی حملہ آور سے نہ بچ سکیں، ایسا برتائو ناقابل برداشت ہے، ترجمان پولیس۔ فوٹو : فائل

انیسوکی دوست بھی حملہ آور سے نہ بچ سکیں، ایسا برتائو ناقابل برداشت ہے، ترجمان پولیس۔ فوٹو : فائل

 لندن:  لندن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا، ایک شخص نے میٹرو اسٹیشن پر بیٹھی انیسو عبدالقادر نامی مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے کی کوشش کی، روکنے پر تشدد کیا اور نازیبا کلمات بھی کہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی۔ حملہ آور نے ان کے منہ پر تھوک پھینکا، حملہ آور کے ساتھ موجود خاتون نے مسلمان خواتین کو دھمکایا اور غلط زبان استعمال کی، واقعے پر ترجمان برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ برتاؤ مکمل طور پر ناقابل قبول اور بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔